ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواستوں پر لیسکو چیف کو نوٹس

ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواستوں پر لیسکو چیف کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے لیسکو ملازمین کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر لیسکو چیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے احمد شہزاد سمیت 10 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو میں بطور اسسٹنٹ لائن مین فرائض سر انجام دے رہے ہیں، متعدد درخواستیں دینے کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی لیکن جونیئرز کو ترقی دے دی گئی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت لیسکو چیف کو قانون کے مطابق ترقی دینے کا حکم دے، عدالت نے لیسکو چیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر تے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں پرملتوی کر دی ہے۔

مزید : علاقائی