ججوں کو مائی لارڈ کہہ کر مخاطب کرنے کیخلاف درخواست پر کیس کی فائل چیف جسٹس کے حوالے

ججوں کو مائی لارڈ کہہ کر مخاطب کرنے کیخلاف درخواست پر کیس کی فائل چیف جسٹس کے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ججوں کو مائی لارڈ کہہ کر مخاطب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے ۔عدالت میں اے ڈوگر ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ججوں کو مائی لارڈ کہنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق ججوں کو مائی لارڈ کہہ کر مخاطب کرنا قانون کی منشا نہیں ہے،ججوں کو مائی لارڈ کہنے والی انگریزوں کی روایات اور قانون ختم ہوچکا ہے ،درخواست گزار نے مزید کہا کہ لارڈ اللہ کی ذات ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ججوں کو دئیے جانے والے پروٹوکول اور مائی لارڈ جیسی روایت ختم کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔

مزید : علاقائی