پاناما لیکس میں شامل تمام فرادکے احتساب کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاناما لیکس میں شامل تمام فرادکے احتساب کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی) شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست مقامی شہری محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامالیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے سوادیگرافراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا،صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پانامالیکس میں شامل دیگر افراد بھی احتساب کیا جائے، احتساب کے سپریم ادارے چیئرمین نیب کے تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہوئی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاناماکیس کے دیگر کرداروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے،پانامالیکس میں شامل کے دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے اور نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دی جائے۔

مزید : علاقائی