ریٹائرڈ جج سجاد حسین شاہ کو پنشن نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت موخر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ جج سجاد حسین شاہ کو پنشن نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک موخر کر دی ،درخواست گزار سجاد حسین شاہ کاموقف ہے کہ پی سی او کے تحت حلف لینے والے دیگر ججوں کو پنشن دی جارہی ہے لیکن درخواست گزار کو پنشن نہیں دی جا رہی جبکہ ان کاکیس بھی سب سے الگ ہے، سرکاری وکیل کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، پہلے توہین عدالت کا فیصلہ ہو جائے، پھر پنشن کیس کو سنا جائے جس پرعدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پنشن کیس کو مؤخر کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی ہے۔