سابق وزیر قانون افضل سندھوکی درخواست پرجنرل مینجر ریلوے کو نوٹس

سابق وزیر قانون افضل سندھوکی درخواست پرجنرل مینجر ریلوے کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون افضل سندھو کی درخواست پرجنرل مینجر ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق وزیر اور رکن اسمبلی چودھری محمد افضل سندھو کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریلوے کی ایک کمپنی کے ساتھ کیس میں ثالث مقرر کیا گیا، باہمی رضامندی سے 25لاکھ روپے فیس طے ہوئی، اب کام مکمل ہونے کے باوجود فیس ادا نہیں کی جارہی، عدالت معاہدے کے مطابق فیس ادا کرنے کے احکامات جاری کرے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی