لانڈھی جیل سے رہائی پانیوالے 68 قیدی بھارت کے حوالے

لانڈھی جیل سے رہائی پانیوالے 68 قیدی بھارت کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے 68 بھارتی قیدیوں کو ایدھی فاو نڈیشن کے تعاون سے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے تمام قیدیوں کے سفری اخراجات کے علاوہ بھارتی قیدیوں کو تحفہ تحائف کپڑے اور ان کے کھانے پینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ بھارتی قیدی علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر