صحافی احمد نورانی پر حملے میں نجی یونیورسٹی کے طلباء ملوث ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

صحافی احمد نورانی پر حملے میں نجی یونیورسٹی کے طلباء ملوث ، تحقیقات کا دائرہ ...

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں سینئرصحافی احمد نورانی پر زیروپوائنٹ کے قریب قاتلانہ حملے میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ کے ملوث ہونے کے انکشاف پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کے طلبا اور مقامی صحافی کے درمیان ایک دوشیزا کی وجہ سے تنازعہ تھا۔ ذرائع کے مطابق نامعلو م موٹر سائیکل سواروں نے مقامی صحافی کو گھر سے نکلتے وقت ان کا پیچھا کیا اور گرین ایریا میں شکرپڑیاں کے نزدیک طاق لگائے بیٹھے ساتھیوں کو مطلع کیا اس حوالے سے ایس ایچ او آبپارہ انسپکٹر خالد اعوان نے آن لائن کے استفسار پر بتایا کہ اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہے پولیس نے جائے وقوعہ اور تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی تفصیلات ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو بھیجی ہے اور رپورٹ پر آنے پر ہی اس حوالے سے بتایا جاسکتا ہے۔

احمد نورانی حملہ

مزید : صفحہ آخر