قائداعظم یونیورسٹی ،احتجاجی طلبہ نے کلاسوں کو تالے لگا کر ایلفی ڈال دی

قائداعظم یونیورسٹی ،احتجاجی طلبہ نے کلاسوں کو تالے لگا کر ایلفی ڈال دی

اسلام آباد(آن لائن)قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک دھڑے نے کلاسوں کو تالے لگا کرپر لگے تالوں میں ایلفی ڈال دی جس سے تدریسی کلاسز نہ ہوسکیں جب کہ بسوں کے ٹائروں کی بھی ہوا نکال دی۔قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کا مخصوص دھڑا گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کررہا ہے۔گزشتہ روز طلبہ نے سامنے آکر احتجاج تو نہ کیا لیکن مخصوص دھڑے نے چالاکی سے یونیورسٹی کی بسوں کے ٹائروں کی ہوا نکال دی اور کلاسز پر تالے لگا کر ایلفی ڈال دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ ان حرکات سے لا علم رہی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کا یہ دھڑا روپوش ہے اور ان کے موبائل فون بھی بند ہیں،آج منگل کو ہر صورت میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر پولیس کی نفری بھی یونیورسٹی میں تعینات کردی گئی ہے۔

ایلفی،تالے

مزید : صفحہ آخر