لاہور ٹاسک فورس نے 20گھروں کے نیٹ ورک میں گیس چوری پکڑ لی

لاہور ٹاسک فورس نے 20گھروں کے نیٹ ورک میں گیس چوری پکڑ لی

لاہور(خبر نگار) سوئی گیس لاہور ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 20گھروں کے نیٹ ورک میں گیس چوری پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور قیصر مسعود کی ہدایت پر یو ایف جی ٹاسک فورس نے ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں شادیوال پنڈ میں چھاپہ مارا تو ایک گھریلو میٹر کے ذریعے گیس چوری کرکے 20گھروں کا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔ فورس نے میٹر اتار کر نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا اور استعمال ہونے والاپائپ اکھاڑ کر قبضے میں لے لیا۔ گیس چوری کے ذریعے کمپنی کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر