عمرہ کیلئے لاہور،اسلام آباد،کراچی میں بائیو میٹرک کروانے والوں کی لمبی قطاریں

عمرہ کیلئے لاہور،اسلام آباد،کراچی میں بائیو میٹرک کروانے والوں کی لمبی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ ویزوں کے لیے بائیو میٹرک کی لازمی شرط شروع ہونے کے ساتھ اعتماد کارپوریشن لاہور،اسلام آباد،کراچی کے دفاتر میں بائیو میٹرک کروانے والوں کی لمبی قطاریں ،آدھا آدھا گھنٹہ ایک فرد کو لگایا جا رہا ہے ،30اکتوبر بائیو میٹرک کا پہلا دن تھا ،نماز فجر سے پہلے ہی سینکڑوں مرد ،خواتین فنگر پرنٹس دینے کے لیے اعتماد کے دفاتر پہنچ گئے رش کی وجہ سے اعتماد کارپوریشن والوں کی اپنی سیکورٹی کم پڑ گئی اور پولیس طلب کرنا پڑی،لاہور کے دفاتر واقع ملتان روڈ میں سب سے زیادہ رش دیکھنے کو ملا جہاں آگے بڑھنے اور پہلا نمبر حاصل کرنے کے لیے عمرہ زائرین دست گریباں ہوتے نظر آئے۔

بائیو میٹرک

مزید : صفحہ آخر