مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف وعدے نہیں ان کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا : مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف وعدے نہیں ان کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا : مریم ...
 مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف وعدے نہیں ان کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا : مریم نواز

  

لاہور( جنرل رپورٹر )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے صرف وعدے نہیں کئے بلکہ انکی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ،بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں ، کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ، این اے 120سمیت لاہور کے تمام حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز (ن) لیگ کے رکن اسمبلی ماجد ظہور کے دفتر میں لیگی عہدیداران ،کارکنوں اور یونین کونسل 61کے بلدیاتی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیدار ان سے علاقہ کے مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کوجلد حل کرایا جائے گا۔پرانی انارکلی سمیت یونین کونسل 61کے جن علاقوں میں بھی واٹر سپلائی اور سیوریج کا کام ہونا ہے اسے فوری طور پر مکمل کیا جائے گا ۔حلقے میں عوامی مسائل کے حل کی نگرانی کررہی ہوں اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔انہوں نے کہا کہ این اے 120سمیت لاہور کے تمام حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام سے صرف وعدے نہیں کئے بلکہ ان کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کارکنوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ کارکنوں نے چاروں صوبوں کی آواز مریم نوازمریم نوا ز ،وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے ۔ قبل ازیں مریم نواز کی حلقے میں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں سے درخواستیں بھی وصول کیں۔

مریم نواز

لاہور( جنرل رپورٹر )مسلم لیگ( ن )کی رہنمامریم نواز کی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیب مقدمات اور آیندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں نے ملک میں آئینی بالادستی اور جمہوری عمل کے استحکام کی جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا ، دونوں راہنماؤں کے درمیان مسلم لیگ( ن) کی تنظیم کوہرسطح پرزیادہ فعال بنانے کی ضرورت پربھی اتفاق ہوا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو میں دونوں راہنماؤ ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا باہمی اتحاد قائم رہے گا، پارٹی میں نفاق کی خواہش رکھنے والے نامراد رہیں گے، نامکمل نیب ریفرنسز پر غیر معمولی عجلت انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، کسی سے محاذ آرائی کی ہے نہ اس کی ضرورت ہے،آزادی اظہارکے بنیادی حق کا تحفظ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول