انسداد دہشتگردی آپریشن میں معاون 5ہیلی کاپٹرز کی واپسی کیلئے امریکی طیارے کی پاکستان آمد

انسداد دہشتگردی آپریشن میں معاون 5ہیلی کاپٹرز کی واپسی کیلئے امریکی طیارے ...

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستانی وزارت داخلہ کو انسداد دہشت گردی آپریشن کیلئے دیئے 5ہیلی کاپٹر واپس لینے کیلئے ایک امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔امریکا نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002میں 9ہیلی کاپٹرز پاکستان کو پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ کیلئے دئیے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں سے 4ہیلی کاپٹر امریکا کو 15اکتوبر کو واپس بھیج دیئے گئے تھے۔امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر وزارت داخلہ کے پاس تھے اور یہ انسداد دہشتگردی آپریشن میں بھی استعمال ہوئے۔ہیلی کاپٹر واپس لینے کیلئے ایک امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی واپسی سے پاک افغان سرحد کی نگرانی سمیت تمام آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس اب کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے اور صرف 3سیسنا طیارے رہ گئے۔

امریکی ہیلی کاپٹرز

مزید : صفحہ اول