صدرمملکت نے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو نشان امتیاز سے نواز ا

صدرمملکت نے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو نشان امتیاز سے نواز ا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدرمملکت ممنون حسین نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز ا ۔ ا عز از تفویض کرنے کی پر وقار تقریب گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، نیول چیف کو یہ ایوارڈ ان کی طویل خدمات، غیر معمو لی قا بل ستائش کار کردگی اور فرائض سے اعلیٰ لگن کے اعتراف میں دیا گیا۔ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے تمام پیشہ ورانہ اہداف کے حصول میں قائد ا نہ صلاحیتوں،اعلیٰ کردار، قابلِ ذکر پیشہ وارانہ قابلیت اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا۔آپ نے اپنی مثالی کارکردگی سے ماتحتوں میں ہمیشہ ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کر کے پاک بحریہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 1981میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھ(Dartmouth)انگلینڈ سے حاصل کی۔ کمیشنگ کے موقع پر آ پ نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو مختلف کمانڈ اینڈ سٹا ف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔آپ کی کمانڈ تقرریوں میں جہازوں کی کمانڈ، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر 25th ڈ سٹر ائر اسکواڈرن ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،کمانڈر کوسٹ،کمانڈر لاجسٹکس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ شامل ہیں ۔ آ پ ہیڈ کوارٹر نیوسینٹ بحرین میں کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔آپ کی سٹاف تقر ر یوں میں اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف(پلانز)، چیف انسپکٹر (نیوی) ، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ( آپریشنز) اور چیف آ ف سٹاف شا مل ہیں۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل آسٹریلین نیوی سٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں ۔ تقر یب میں وفاقی وزراء ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف، مسلح افواج کے سینئر آفیسرز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔

نشان امتیاز

مزید : صفحہ اول