ٹیکس گوشوار ے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کاامکان

ٹیکس گوشوار ے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کاامکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں15روزکی توسیع کاامکان ہے۔سماء کے مطابق ترجمان ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی آخری تاریخ آج 31اکتوبرہے، تاہم گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں15نومبرتک توسیع پرغورجاری ہے۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ اب تک ساڑھے5لاکھ سے زیادہ افرادنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ آخری تاریخوں کے باعث ہزاروں لوگوں کوگوشوارے جمع کروانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید : صفحہ اول