محسنوں کی کردار کشی نئی بات نہیں

محسنوں کی کردار کشی نئی بات نہیں
 محسنوں کی کردار کشی نئی بات نہیں

  

لاہور (آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تضحیک آمیز مہم چلائی جا رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کے محسنوں کی تضحیک اور کردار کشی نئی بات نہیں ۔ اس سے پہلے بھی قوم کے محسنوں کی تضحیک کردار کشی کی جا چکی ہے مگر اب ہمیں سر اور نظر اٹھا کر چلنے والوں کو کچلنے کی بدعت کو بدلنا ہو گا ۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ اول