دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے

دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے
 دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئی ایسا فیصلہ ہونے جا رہا ہے جو(ن)لیگ یہاں نہیں کرنا چاہتی، دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے،کچھ تو پردہ داری ہے جو (ن)لیگ کی میٹنگ یہاں نہیں ہورہی،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کچھ تو پردہ داری ہے جو (ن)لیگ کی میٹنگ یہاں نہیں ہورہی،مجھے دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے،ان کو مشورہ دیا تھا کہ تصادم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا فیصلہ ہونے جا رہا ہے جو وہ یہاں نہیں کرنا چاہتے، اگر حالات کو خراب کیا گیا تو اس کی ذمہ دار (ن)لیگ ہو گی، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ سسٹم کو خود ہی وائنڈ اپ نہ کر دیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔

رحمان ملک

مزید : صفحہ اول