شریعت و طریقت دونوں اسلامی تعلیمات کیمطابق ہیں‘ ڈاکٹر طاہر امین

شریعت و طریقت دونوں اسلامی تعلیمات کیمطابق ہیں‘ ڈاکٹر طاہر امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اسلامک ریسرچ سنٹر و تصوف سٹڈی سنٹر ،شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام پانچ روزہ’’ خطبات مصادر تصوف ‘‘کے موضوع پر منعقدہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاہے کہ شریعت و طریقت دونوں اسلامی تعلیمات کے مطابق ہیں. دونوں راستے حقیقت مطلق کی تلاش میں ہیں. آج عالم اسلام کو ضرورت ہے کہ خانقاہیں ترک دنیا کا درس نہ دیں بلکہ وہ دارالعلوم بن جائیں. وائس چانسلر نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے رویوں کی بہتری اور اصلاح کے لیے صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے.پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی سابق ڈین کلیہ علوم اسلامیہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیانے تصوف کے ارتقاء اور افادیت پر روشنی ڈالی. انہوں نے دور رسالت سے دور حاضر تک تصوف کے مراحل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ . فرد اور سوسائٹی کی روحانی اور اخلاقی تربیت میں عظیم صوفیاء کرام نے جو کردار ادا کیا وہ آج بھی اصلاح معاشرہ کی بنیاد ہے . شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کے ویژن کے مطابق عالم اسلام کی مستند شخصیت سو سے زائد کتاب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی کو زکریایونیورسٹی میں دعوت دی گئی ہے. ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز بھی ان سے بھرپور استفادہ کریں گے .تصوف کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے آج بھی ہمیں قرآن و سنت سے اخذ شدہ حقیقی تصوف کی ضرورت ہے‘ تصوف تذکیہ اور احسان کا نام ہے .بہاء الدین زکریایونیورسٹی اسلامک ریسرچ سنٹر کے سیمینار کے مقررین نے جامعات میں ایسے پروگرام کے انعقاد کی ضرورت کو اجاگر کیا . طلباو طالبات‘ اساتذہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے سیمینارمیں شرکت کی. یہ خطبات3نومبر تک جاری رہیں گے.سیمینار سے علی گڑھ یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر عبیداللہ فہد نے بھی خطاب کیا.
طاہر امین