با اثر اساتذہ نے عارضی اٹیچمنٹ کینسل کئے جانے کے آرڈرزپر عملدرآمد رکوا لیا

با اثر اساتذہ نے عارضی اٹیچمنٹ کینسل کئے جانے کے آرڈرزپر عملدرآمد رکوا لیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ کے حکم پر ملازمین کی عارضی اٹیچمنٹ ختم کرنے کے حکم پر محکمہ تعلیم میں عملدرآمد نہ ہو سکا ۔با اثر اساتذہ نے عارضی اٹیچمنٹ کینسل کئے جانے کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

آرڈرزپر عملدرآمد رکوا لیا۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈرز جاری کئے تھے کہ جو سرکاری ملازم جہاں سے تنخواہ لیتا ہے وہیں ڈیوٹی کرے گا ۔ یہ احکامات اس بنا پر جاری کئے گئے کہ سرکاری محکموں کے بیشتر ملازمین کی پوسٹنگ کہیں اور تھی اور وہ سفارش کے بل بوتے پر کام کہیں اور کر رہے تھے ۔اس پر تمام سرکاری ملازمین کی عارضی اٹیچمنٹ کینسل کرکے انہیں ان کی اصل جائے تعیناتی پر بھجوانے کا حکم دیا گیا ۔ عدالت عظمی ٰ نے قرار دیا کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسے توہین عدالت تصور کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈرز کی تکمیل کرتے ہوئے ضلع ملتان میں عارضی اٹیچمنٹ پر کام کرنے والے تمام اساتذہ کو ان کی اصل جائے تعیناتی پر بھجوانے کے احکامات دئیے گئے مگر مختلف با اثر اساتذہ نے سیاسی سفارش کے بل بوتے پر ان آرڈرز کی تکمیل نہیں کی اور اصل جائے تعیناتی پر نہیں گئے اور بدستور عارضی اٹیچمنٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ان میں گورنمنٹ پرائمری سکول فاران ٹی بی ہسپتال روڈ بھی شامل ہے جس کے اساتذہ محمد شہباز بھٹی او رمحمد اشرف مسلسل عارضی اٹیچمنٹ پر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چوک شہیداں میں کام کر رہے ہیں ۔

اٹیچمنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر