ڈویثرنل پبلک ہائر سیکنڈری سکول کے قیام سے دیرینہ خواب پورا ہوا‘ عامر ہراج

ڈویثرنل پبلک ہائر سیکنڈری سکول کے قیام سے دیرینہ خواب پورا ہوا‘ عامر ہراج

خانیوال،محسنوال،تلمبہ(نمائندگان)ڈویژنل پبلک ہائر سیکنڈری سکول کے قیام سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوگیاہے،میں نے نو سال پہلے جو خواب دیکھا تھا آج اسے تعبیردینے میں کامیاب ہوگیاہوں ،ان خیالات کااظہار ایم پی اے پی پی 216مہر عامر حیات ہراج نے ڈویژنل پبلک ہائر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سیکنڈری سکول تلمبہ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں سکول کی طرف جانے والی سڑک کودورویہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخانیوال مظرخان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکول کے لئے مزید فنڈزکی فراہمی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سکول کومزید بہتر بنائیں گے اوریہاں طلبا وطالبات کو بہترین تعلیم دی جائے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ضلو خانیوال واحد ضلع ہے جس کا معیار تعلیم باقی اضلاع سے بہتر ہے اورتحصیل میاں چنوں میں تعلیم میں ہم پہلے نمبرپر ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم طلبا اوراساتذہ کو بہترین سفری سہولتیں دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ مہرنصرت حسین ہراج نے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنرخانیوال سے درخواست کی کہسکول کی طرف جانے والی سڑک کودورویہ تعمیرکیاجائے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں شعیب الحسن،سابق اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں مہر امجد سلیم سرگانہ نے بھی خطاب کیا اورمہمانوں کی آمد پران کا شکریہ اداکیا۔ڈویژنل پبلک ہائرسیکنڈری سکول تلمبہ کی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے حلقہ پی پی 216مہر عامر حیات ہراج، چئیرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ مہر نصرت حسین ہراج،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں شعیب الحسن ،سابق اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں مہرامجد سلیم سرگانہ، پرنسپل ساجدہ بتول، ہیڈماسٹرراؤدلشاداحمد،چوہدری اسدرانا، صفدرمحمودہراج، چوہدری حبیب گجر،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ ڈاکٹر نثاراحمد بزمی ، عبدالغفارڈوگر،مہر اے ڈی ہراج کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات اورطلباوطالبات کے والدین اوراساتذہ کثیرتعدادمیں موجود تھے۔اس موقع پرسکول کے طلبا نے ٹیبلو اورخاکے بھی پیش کئے۔

عامر ہراج

مزید : ملتان صفحہ آخر