ضلع کونسل میں انفورسمنٹ سیل قائم نہ ہونے سے تجاوزات مافیا بے لگام

ضلع کونسل میں انفورسمنٹ سیل قائم نہ ہونے سے تجاوزات مافیا بے لگام

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ضلع کونسل ملتان میں شعبہ انفورسمنٹ غیر فعال ہونے سے دیہی علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن شروع نہ ہوسکے دیہی علاقوں کی گنجان آباد یونین کونسلوں میں تجاوزات مافیا بے قابو ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے اس ضمن میں ضلع کونسل ملتا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ن میں تجاوزات کے خاتمہ اور بلڈنگ بائی لاز کنٹرول کیلئے تاحال شعبہ انفورسمنٹ غیر فعال ہوگیا ہے جس کے باعث دیہی علاقوں کی گنجان آباد یونین کونسلوں شیر شاہ ،ناگ شاہ ،لاڑ ،بستی ملوک ،قصبہ مڑل ،مخدوم رشید ،قادرپور راں ،اڈا بند بوسن ودیگر میں تجاوزات آپریشن کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا ۔مذکورہ علاقے ضلع کونسل کی حدود میں ہونے کے باعث ان علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کاروائی کا اختیار ضلع کونسل کو منتقل ہوچکا ہے۔

انفورسمنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر