انشورنس کمپنی ملازمہ کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر نیشنل ٹیکس نمبر کے ذریعے فراڈ میں ملوث ریسٹورنٹ مالک بے نقاب

انشورنس کمپنی ملازمہ کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر نیشنل ٹیکس نمبر کے ذریعے ...

ملتان(نیوز رپورٹر)مقامی انشورنس کمپنی کی خاتون ملازمہ کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)کے ذریعے(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

فراڈ میں ملوث ریسٹورنٹ مالک بے نقاب ہوگیا ذرائع کے مطابق انشورنس کمپنی کی ملازمہ نسیم اختر(ن الف) نے تین سال قبل ایک مقامی ریسٹورنٹ پر ملازمت کیلئے کوائف جمع کروائے ریسٹورنٹ مالک نے خاتون کے شناختی کارڈ پر دھوکہ دہی سے این ٹی این جاری کردیا تاہم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آر ٹی او ملتان کے یونٹ نمبر03نے این ٹی این منسوخ کرکے اکاؤنٹس منجمد کردیا تاہم فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جب گزشتہ روز خاتون بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم نکلوانے گئی تو بینک سٹاف نے اکاؤنٹ منجمند ہونے بارے آگاہ کیا آر ٹی او حکام سے رابطہ کرنے پر علم ہوا کہ رشید آباد کے علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ مالک نے شناختی کارڈ کے ذریعے فراڈ کیاہے متاثرہ خاتون نے آر ٹی او اور ایف آئی اے حکام سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر