نجی کمپنی سے فنگر پرنٹ کی تصدیق،ٹریول ایجنسیوں کا احتجاجی مظاہرہ

نجی کمپنی سے فنگر پرنٹ کی تصدیق،ٹریول ایجنسیوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان ٹریولز ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی عرب کے ورک ویزہ کے بعد عمرہ زائرین کیلئے اعتماد نامی پرائیویٹ کمپنی سے فنگر پرنٹ تصدیق لازمی قرار دینے کے عمل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں مقررین نے سعودی عرب حکومت اور موجودہ حکمرانوں کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غفلت اور عوام سے لاتعلقی کے باعث سعودی وزارت حج آئے (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

روز عمرہ زائرین کیلئے قوانین میں سختی کرتے ہوئے ان مسائل میں اضافہ کرتی جارہی ہے ۔جس کے باعث عمرہ زائرین سمیت ٹریولنگ کے بزنس سے منسلک افراد شدید مشکل میں ہیں۔مظاہرین نے ایسوسی ایشن کے سرپرست شکیل خان،اطہر خان اور نعیم خان کی قیادت میں کچہری چوک سے نواں شہر چوک پریس کلب ملتان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اعتماد نامی پرائیویٹ کمپنی اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی اس موقع پرشکیل خان اور اطہر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صرف پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے کیلئے اضافی بائیومیٹرک کا نفاذ سراسر زیادتی ہے جبکہ سعودی ایئرپورٹ پر تمام زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کی تذلیل کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اعتماد نامی کمپنی ساڑھے چھ سو روپے وصول کررہی ہے اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنیوالوں کیوجہ سے تین دن تک انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ فوری سروس کیلئے اعتماد کمپنی کے ایجنٹ 2500روپے لے کر فوری کلیر کروادیتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کہا ہے کہ زائرین کو اس لوٹ مار سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔احتجاجی تجمل حسین،ہاشم جعفری،انور نسیم،لیاقت خان،مقبول انصاری،امتیاز احمد،اسحاق خان سمیت بڑی تعداد میں ٹریولز ایجنٹس نے شرکت کی۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر