ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج‘ ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ ‘معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 20ملزمان کو رہا کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج‘ ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ ‘معمولی نوعیت کے ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا ،معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 20ملزمان کو رہا کردیا۔معلوم ہوا ہے (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوارالحق سنٹرل جیل ملتان پہنچے جہاں ان کا استقبال سینئیر سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق نے کیا ،انہوں جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث 20ملزم کو رہا کردیا،بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کادورہ کیا س موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل عامر عمر قریشی نے ان کا استقبال کیا،انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں کا دورہ کیا،جبکہ کچن اور ہسپتال کا بھی جائزہ لیا،سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 15قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

جج دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر