الیکشن ٹربیونل کے یوسی 86 میں ری الیکشن کے فیصلہ پر حکم امتناعی جاری

الیکشن ٹربیونل کے یوسی 86 میں ری الیکشن کے فیصلہ پر حکم امتناعی جاری

خانیوال (نمائندہ پاکستان) الیکشن ٹربیونل کے یو سی 86 میں ری الیکشن کے فیصلہ پر ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔ تفصیل کے مطابق الیکشن ٹربیونل ملتان نے 24اکتوبر کو یونین (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کونسل نمبر86 میں ری الیکشن کا حکم دیا تھا یونین کونسل نمبر86 میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راؤ غلام مصطفی اور وائس چیئرمین رانا محمدسلیم کے خلاف ان کے مدِمقابل امیدوار برائے چیئرمین راؤ رمضان اور وائس چیئرمین رانا آصف مہدی نے الیکشن ٹربیونل ملتان میں درخواست دائر کی تھی کہ چیئرمین راؤ غلام مصطفی اور وائس چیئرمین رانا محمدسلیم نے الیکشن میں اپنے اثاثہ جات درست ظاہر نہ کئے تھے جس کی بناء پر الیکشن ٹربیونل نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سیٹ پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ یو سی 86 کے چیئرمین راؤ غلام مصطفی نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان میں اپیل دائر کی جس پر ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس امین الرحمن نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالتی حکم امتناعی پر علاقہ میں جشن کا سماں ووٹرز نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور مخالفین کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ مسلم لیگی کونسلر رانا عبدالسلام، رانا نذیر نمبردار، رانا طارق، رانا عبدالخالق، رانا محمود، حیدر خان سیال، رانا محمدادریس، مہر اسلم سیال و دیگر نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارک باد دی۔

حکم امتناعی

مزید : ملتان صفحہ آخر