وقت کی پابندی نہ کرنے والے میپکو ملازمین کیخلاف ’’پھر کارروائی‘‘ کا فیصلہ

وقت کی پابندی نہ کرنے والے میپکو ملازمین کیخلاف ’’پھر کارروائی‘‘ کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے افسروں و ملازمین کے خلاف’’ ایک بار پھر‘‘ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے افسروں اور ملازمین کے دفتری اوقات کے آغاز، دوران ڈیوٹی غائب ہونے اور دفتری اوقات کے خاتمے تک دفتر میں موجود نہ رہنے والے افسروں اور ملازمین کے خلا ف واپڈا ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کرنے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کا فیصلہ کیاہے۔واضح رہے کہ سابق سی ای او انجینئر مسعود صلاح الدین نے بھی افسروں واہلکاروں کو ٹائمنگ کاپابند بنانے کے لئے مہم چلائی تھی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔ ان کے بعد آنے والے سی ای او انجینئر محمد اکرم چوہدری نے بھی اس بارے میں سخت اقدامات کا اعلان کیا مگر تاحال صورتحال میں بہتری نہیں آسکی ہے ۔

اوقات کی پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر