سرائیکستان لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ پہلے سے زیادہ بھرپور ہوگا‘ ظہور دھریجہ

سرائیکستان لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ پہلے سے زیادہ بھرپور ہوگا‘ ظہور دھریجہ

ملتان (سٹی رپورٹر)انٹری ٹیسٹ کے نام پر بہت بڑا دھوکہ ہوا ۔ موجودہ انٹری ٹیسٹ میں فراڈ کو دہرایا گیا تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان عوامی اتحاد کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

رہنماؤں رانا محمد فراز نون ، ظہور دھریجہ اور عاشق بزدارنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر شاہنواز مشوری، عابدہ بخاری ، مظہر کات ، ذکا اللہ انجم ملغانی ، اجالا لنگاہ ، چوہدری صبا فیصل، عنایت اللہ مشرقی ، عبدالباری جعفری ، سید اختر گیلانی ، چوہدری فیصل عزیز ، امجد ثاقب ، مختار لنگاہ اور دوسرے موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی طرح مردم شماری پر بھی ہمارے تحفظات ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نتائج فوری طور پر آؤٹ کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا سرائیکی وسیب کا قدم قدم پر استحصال ہو رہا ہے ۔ کپاس کے کاشتکاروں کو مکمل معاوضہ نہیں دیا جا رہا ۔ ہم کسان تنظیموں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے ہیں اور اب ضلع رحیم یار خان اور دوسرے اضلاع میں گنے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے کاشتکاروں کو ایک بار پھر لوٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا امتحان نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی کو لینا چاہئے ۔ اگر یونیورسٹی بنائی گئی ہے تو یہ کس مرض کی دوا ہے ؟ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ سرائیکستان لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے سے زیادہ بھرپور ہوگا اور اس میں پہلے کی طرح سب جماعتوں کو دعوت دی جائے گی ۔ دریں اثناء سرائیکی رہنماؤں ظہور دھریجہ اور رانا محمد فراز نون نے قصبہ بصیرہ ضلع مظفر گڑھ میں سرائیکی مشاعرے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دیاجائے ۔ ملتان ڈی جی خان موٹر وے کا کام فوری شروع کیا جائے اور مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرین کو جوڈیشل کمیشن کے حکم کے مطابق معاوضہ جات ادا کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمشیددستی اپنی سرائیکی صوبے کے بل پر برقرار رہیں اور اپنے ہی بل کی مخالفت میں ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے جیسے نا قابلِ عمل منصوبے پیش نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکستان کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ظہور دھریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر