ڈی جی نیب ملتان لاہور سے ملتان آتے ہوئے پیر ووال سے جنگلات کے قریب ٹریفک حادثات میں زخمی

ڈی جی نیب ملتان لاہور سے ملتان آتے ہوئے پیر ووال سے جنگلات کے قریب ٹریفک ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈی جی نیب عتیق الرحمن گذشتہ روز لاہور سے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ملتان آتے ہوئے پیرو وال جنگلات کے قریب ٹریفک حادثات میں زخمی‘ بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب ویک اینڈ گزارنے کے بعد سرکاری گاڑی پر لاہور سے واپس ملتان آرہے تھے حادثے میں گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی اور گاڑی کو بذریعہ ٹرک ملتان شفٹ کیا گیا ذرائع کیمطابق سرکاری گاڑی کی مرمت خفیہ طور پر کرائی جارہی ہے تاکہ یہ معاملہ ریکارڈ پر نہ آئے معلوم ہوا ہے یہ نیب قوانین کیمطابق سرکاری امور کے بعد گاڑیاں آف پول میں جمع کرانی ہوتی ہیں نجی امور سرانجام دینے کیلئے سرکاری گاڑی استعمال نہیں ہوسکتی لیکن ڈی جی نیب سرکاری گاڑی پر گھر چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے یہ ان کا معمول ہے۔

ڈی جی نیب

مزید : ملتان صفحہ آخر