نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کونشان امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کونشان امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا

اسلام آباد(این این آئی)صدرِ پاکستان ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ اس سلسلے میں ایوانِ صدر اسلام آباد میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ نیول چیف کو یہ ایوارڈ ان کی طویل خدمات، غیر معمولی قابلِ ستائش کار کردگی اور فرائض سے اعلیٰ لگن کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے اپنی تمام ذمہ داریوں کی ادائیگی کے علاوہ قائدانہ صلاحیتوں،اعلیٰ کردار، قابلِ ذکر پیشہ وارانہ قابلیت اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا۔ انہوں نے 1981میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔بحرین میں کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس150۔کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

سربراہ نیوی

مزید : کراچی صفحہ اول