وزیراعلی سندھ سے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر جان ہوور اور امریکی قونصل جنرل مس گریس شیلٹن نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے تحت سندھ میں تعلیم، صحت اور پانی کی فراہمی کے شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کی سالیانہ 1 کھرب بجٹ ہے جس میں سے 70 فیصد وفاقی حکومت سے آتا ہے۔ سندھ کے سالیانہ ترقیاتی پروگرام میں 48 شعبوں کے ترقیاتی پورٹ فولیو شامل ہیں، ڈسمبر کے آخر تک 41 اہم روڈز مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ میں بہتری پر محنت سے کام کررہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول