پنجاب میں ’ ’سموگ‘‘ آلودگی قرار، حکومت کو رپورٹ پیش

پنجاب میں ’ ’سموگ‘‘ آلودگی قرار، حکومت کو رپورٹ پیش

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کو لپیٹ میں لینے والے سموگ کو ڈسٹ (آلودگی) قرار دے دیا ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں سموگ نہیں آلودگی اور دھواں ہے جس کا خاتمے بارش سے ممکن ہے تاہم اس کی فضا میں مقدار میں اضافے کو روکنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے اس حوالے سے لاہور کے قرب و جوار میں اینٹوں کے بھٹے ، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں، گاڑیاں اور رکشے بارش ہونے تک بند کر دیئے جائیں۔دوسری جانب شہر کی فضا آلودگی اور دھویں کی مکمل زد میں آ گئی جس سے شہریوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پیدل چلنے والے سائیکل اور موٹر سائیکل سوار منہ پر ماسک رکھیں۔

’ ’سموگ‘‘ آلودگی قرار

مزید : کراچی صفحہ اول