رواں ہفتے آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کر لیا جائیگا:ضیا الحسن لنجار

رواں ہفتے آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کر لیا جائیگا:ضیا الحسن لنجار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کے لئے وفاق کو دو روز میں خط لکھے گی ۔اپنے بیان میں وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ کہ رواں ہفتے آئی جی پولیس کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرلیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس میں ہونے والے تبادلے و تقرریوں سے متعلق عدالت میں اپیل بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ عدالت عالیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کے معاملے کو حل کررہے ہیں ہم نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو نوٹس بھی بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کے لئے وفاق کو اگلے دو روز میں خط لکھیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول