پیپلز پارٹی قبائلی عوام کے تحفظات دو ر کرئے گی ،فیصل کنڈی

پیپلز پارٹی قبائلی عوام کے تحفظات دو ر کرئے گی ،فیصل کنڈی

ٹانک (نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وپاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم خان کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آکر سی پیک میں تمام چھوٹے صوبوں بلخصوص فاٹا کے تحفظات دور کریگی سی پیک منصوبے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری نے چائنہ کے متعدد دورے کرکے سی پیک منصوبے کی کامیابی کی بنیاد رکھی ان خیالات اظہار انہوں نے پریس کلب ٹانک دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی ٹانک کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ خان گنڈاپور بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں مگر تاحال سی پیک روٹ کااندازہ نہیں لگایا جاسکتا کیونکہ ڈیر ہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک سے آگے سی پیک راہداری روٹ کا اعلان نہیں کیا گیا سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم خان کنڈی کاکہناتھاکہ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت ڈیرہ اسماعیل خان سے گوادر تک رسائی کا کم فاصلہ ہے لہذا اسی کو جاری رکھتے ہوئے گوادر تک رسائی دی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو سی پیک منصوبے کیلئے علاقے میں صنعتی زونز پر کام شروع کرنا چاہئے تھامگر تاحال ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے اورسی پیک روٹ سے عوام کو لا علم رکھا جارہاہے کیونکہ پنجابی حکمران سی پیک کو اپنے علاقوں کی طرف لے جاکر چھوٹے صوبوں اور فاٹا کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیر ہ اسماعیل خان ائیر پور ٹ کو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا درجہ دینے کے بجائے موجودہ حکومت نے بندکرکے عملے کو پشاور بھیج دیاہے جو نواز حکومت کی ملک و عوام دشمن پالیسی کی عکاسی ہے اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر نے حلقہ NA-24ڈیرہ اسماعیل خان اور حلقہ NA-25ٹا نک سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول