تحصیل ثمرباغ گاوں بادین میں جماعت اسلامی اور عوامی نشینل پارٹی کو دھچکہ

تحصیل ثمرباغ گاوں بادین میں جماعت اسلامی اور عوامی نشینل پارٹی کو دھچکہ

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ گاوں بادین میں جماعت اسلامی اور عوامی نشینل پارٹی کو دھچکہ درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، گذشتہ روز صدر یونین کونسل صدبرکلی ممتاز خان کی سربراہی میں شمولیتی تقریب کے دوران قیام الدین ،خالد خان، سید محمد،رحیم ،محسن،اشفاق خان،جان سردار،ارشد،سلطان،آیان سمیت پچاس افراد نے خاندانوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابائے شمولیت سربلند خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا گراف نیچے کی طرف جا رہا ہے انہوں کہا کہ نیت میں فرق اورقول و فعل میں تضاد ہو تو کامیابی کبھی نصیب نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کر ے گی جس کے بعد ہم جندول میں ہونے والے کرپشن کا حساب لینگے ، تقریب سے تحصیل صدر حاجی عنایت خان ، حاجی حیات اللہ و دیگر مشران نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول