وزیر اعلیٰ میرا دائرہ تنگ کرنے کا خواب چھوڑ دیں:امیر مقام

وزیر اعلیٰ میرا دائرہ تنگ کرنے کا خواب چھوڑ دیں:امیر مقام

شیرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پرویز خٹک جھوٹ بولنے ،دھوکہ دہی، چال بازی اور کرپشن کے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے پرویز خٹک امیر مقام کا دائرہ تنگ کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں این اے 4میں پی ٹی آئی کی جیت وہ پی ٹی آئی کی فتح کی نوید قرار دینا پرویز خٹک کی خام خیالی ہے عمران خان صوبہ پنجاب میں کچھ اور صوبہ خیبر پختونخوا میں کچھ اور کہتے ہیں پنجاب میں میں عمران خان کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں شہد اور دودھ کی نہریں بہادی خیبر پختونخوا کے عوام پوچھتے ہیں کہ وہ نہریں کہاں ہیں جو حکومت ایک چھوٹے سے مچھر ڈینگی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے وہ خیبر پختونخوا میں خاک شہد اور دودھ کی نہریں بہادیں گی ہاں میں اعتراف کرتاہوں کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے کے پی کے سے بنی گالہ کو ضرور شہد اور دودھ کی نہریں نکال دی ہے وہ مدے بابا کے مقام پر پی کے 27کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کے عملی کام کا افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے پی کے 27کے مسلم لیگی ایم پی اے اور ضلعی جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند، سابق صوبائی وزیراطلاعات عبدالسبحان خان، مسلم لیگ کے ضلعی صدر عنایت باچہ ایڈوکیٹ، ایم پی اے کے بھائی ستار خان مہمند، میاں عبدالرحمان، حمید صافی، ثاقب خان اور عابد یوسفزئی نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ میں نے جمشید خان مہمند کی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پی کے 27کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی کا جو وعدہ کیاتھا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی دوروزارت پٹرولیم میں جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ پر ایک بہت بڑے جلسہ عام میں اس منصوبے کی منظوری کا اعلان اور باضابطہ افتتاح کیاتھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج اس منصوبے پر عملی کام کا افتتاح میرے ہاتھوں ہورہاہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی کے 27کے عوام کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور جب بھی میری ان کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے تو وہ پی کے 27کے عوام کو سلام بھیجتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ اور ہمارا قائد میاں محمد نواز شریف باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ کا مشن عوام کی خدمت ،ملک کی ترقی اور جمہوریت کا استحکام ہے مسلم لیگ نے اپنی دور حکومت میں پاکستان کو دفاعی اعتبار سے مستحکم اور دنیا کا ٹائیگر بنادیاڈوبتی معیشت کو سہارادیامہنگائی پر قابو پالیا اور دہشت گردی کو دفن کرادی انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں جھوٹ بولنے والے اور دغاباز عمران خان کی پی ٹی آئی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے والے میاں نواز شریف کی مسلم لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا اور خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک سے قوم پی ٹی آئی کا جنازہ نکال دے گی انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی کلچر میں عدم برداشت کو فروغ دیا دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے میں ان کو آرام وراحت ملتی ہے انہوں نے کہاکہ این اے 4کی جیت پر پرویز خٹک نے کونسا کشمیر فتح کیا این اے 4میں پی ٹی آئی کے 10ہزار ووٹ کم اور مسلم لیگ کے 5ہزار ووٹ کا اضافہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں اقتدار کا جو خواب دیکھاتھا وہ پورا ہوگیا مگر 2018کے انتخابات میں عوام ان کو خیبر پختونخوا سے نہیں بلکہ پاکستان سے بھگا دیں گے انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک نے بہت کوشش کی کہ شہباز شریف کی نقل اتاریں مگر 12بجے تک محو خواب رہنے والے شہباز شریف کی تقلید کیسے کریں گے اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے گیس کے مین پائپ لائن پر شروع کی جانیوالے عملی کام کا اپنے دست مبارک سے باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر ایم پی اے جمشید خان مہمند ، سوئی گیس کے چیف ایگزیکٹیو،اعلیٰ افسران، مسلم لیگی قائدین اور علاقہ کے ہزاروں عوام نے شرکت کیا

مزید : کراچی صفحہ اول