تعلیم کے شعبہ میں ترقی ہی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے ،سردار علی امین

تعلیم کے شعبہ میں ترقی ہی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے ،سردار علی امین

ڈیرہ اسما عیل خا ن(بیورورپورٹ) وزیر مال خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے ہی ملک کی ترقی وابسطہ ہے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء کی تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی قابل تعریف ہے طلباء میں آج جزبہ اور جنون موجود ہے خیبرپختونخواہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں میرٹ کا نظام لا چکی ہے این ٹی ایس ٹیسٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہو رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج میں سپورٹس ڈے کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا اس موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل اطلس خان مروت بھی موجود تھے تقریب میں سکول کے طلباء نے مارچ پاس ‘ ویلکم شو‘ پی ٹی شواور جمناسٹک شو وغیرہ کے کرتب پیش کیے جس کو کافی پسند کیا گیا وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے‘ وزیر مال خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ میرٹ سسٹم سے ہی تبدیلی ممکن ہے اساتذہ طلباء کو محنت سے پڑھائیں تعلیم کے بغیر انسان کچھ نہیں ہے اور تعلیم سے ہی ہر قسم کی جنگ لڑی جا سکتی ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ویژن ہے کہ مقابلہ کرنا سکھیں ‘ کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی جنگ لڑیں اور اپنے اندر کی میں سے نکلیں انہوں نے اس موقع پر سکول ہذا کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر