بونیر ،ضلع کونسل میں کام کرنیوالے ملازمین پریشان

بونیر ،ضلع کونسل میں کام کرنیوالے ملازمین پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر میں کام کرنیوالے نو ملازمین جن میں کلرکس ،نائب قاصد اور ڈرائیورز شامل ہیں ۔ٹی ایم ایز اور ضلع کونسل کے درمیان فٹ بال بنے ہوئے ہیں ۔ٹی ایم ایز ان ملازمین کو قبول کرنے سے انکاری نہیں ہے ۔جبکہ ضلع کونسل میں تنخواہوں کی مد میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے پاس رکھنے پر تیار نہیں ہے ۔ٹی ایم ایز گاگرہ ،مندنڑ اور ڈگر نے ڈی سی بونیر کے احکامات منانے سے انکار کرتے ہوئے ملازمین کو دوبارہ ضلع کونسل کے خوالہ کرنے کے لیٹرز جاری کردئے ہیں ۔ایپکا بونیر کے صدر وزیر ذادہ نے ڈی سی بونیر کے احکامات سے انکاری ٹی ایم اوز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیاہے ۔اگر ان سرکاری ملازمین کے مسئلے کا مستقل حل نہ نکالاکیا گیا تو بونیر ضلع کے کلرکس برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ال پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر وزیر ذادہ نے کہاہے کہ ضلع کونسل بونیر میں کام کرنے والے تین کلرکس ،تین نائب قاصد اور ڈرائیور ز کی بار بار تنخواہوں کی بند ش سے یہ سرکاری ملازمین شدید پریشانی سے دوچار ہے ۔یہ ملازمین ضلع کونسل میں اپنے فرائیض انجام دے رہے تھے کہ ڈی سی بونیر نے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اسے ٹی ایم اے گاگرہ ،ٹی ایم اے مندنڑ اور ٹی ایم اے ڈگر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کی آرڈر ز جاری کردئے ،متعلقہ ٹی ایم ایز کے ٹی ایم اوز نے ان سرکاری ملازمین کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ملازمین کو نہیں رکھ سکتے ۔اور انہوں نے ڈی سی بونیر کے آرڈر ماننے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین نے بیس سال سے زیادہ عرصہ نوکری کی ہے ۔مگر اب در بدر کی ٹوکریں کھارہے ہیں ۔اخر انکا قصور کیاہے ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ان ملازمین کا مستقل حل نہ نکالاگیا تو ہم پورے ضلع کے کلرکس برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔