صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے ،محمد اشفاق

صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے ،محمد اشفاق

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان محمد اشفاق اور ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صدر اور دین محسود کا محسود پریس کلب کا دورہ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے ایڈشنل پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ محسود پریس کلب کے صحافیوں کے ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاوں گا .میرے دورے کا مقصد یہی تھا کہ کہ میں صحافیوں کے ضروریات کا معاینہ کر کہ ان.کا ازالہ کر سکوں .انھوں نے کہا کہ پریس کلب کے بونڈری وال اور دیگر تعمیراتی کام کو اس سال ایم این ڈار فنڈ میں شامل کر کہ پایا تکمیل تک پہنچاوں گا .انھوں نے مزید کہا کہ ڈومیسائل کے طریقہ کار کو بہت جلد کمپیوٹرائزڈ کرنگا جس کے بدولت ایک.ہفتے کے اندر ڈومیسائل کا حصول ممکن ہوجائے گا .ڈومیسائل کے لیے طریقہ کار کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے میں مختلف آئی ٹی ایکسپرٹ اور علاقے کے مشران سمیت صحافیوں سے اپیل کرتا ہو کہ وہ اس اقدام کو جلد ازجلد عملی.جامعہ پہنانے کے لیے میرا ساتھ دیں تاکہ اس کا فائدہ عام عوام کو پہنچے اور وزیرستان کے ترقی کیلئے پولیٹکل انتظامیہ کوشاں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر