مٹہ ،ملک کی ترقی میں جمعیت کا بڑا اہم کردار رہا ہے :مولانا گل نصیب خان

مٹہ ،ملک کی ترقی میں جمعیت کا بڑا اہم کردار رہا ہے :مولانا گل نصیب خان

مٹہ(نمائندہ پاکستان)ملک کے ترقی میں جمعیت علماء اسلام کا بڑا کر دار ہے ہماری جماعت نے تحریک پاکستان کی جنگ لڑی تھی اور اب پاکستان اور اسلام کا جنگ لڑ رہے ہیں2018کے الیکشن میں جماعت علماء پوری پاکستان میں کا میابی حاصل کریگی ہم کسی کے فتوے نہیں مانتے امریکہ پاکستان کو غلام بنانا چاہتا ہے پاکستان میں احتساب صرف جماعت علماء اسلام کر سکتا ہے سی پیک سے سارا ملک روڈ اور کارخانوں سے بھرے گا جس سے لوگوں کو روز گار مہیا ہو گا امریکی معیشت جنگ اور سود پر پر چلتی ہے دنیا میں امن سے امریکہ کی معیشت تباہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر یٹری مولانا امجد خان اور صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے مٹہ میں ایک شمولیتی جلسے بیاد شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمٰن المعروف بر تھانے بابا جی سے خطاب کر تے ہو ئے کیاجلسے سے مولانا راحت حسین،اسحاق ذاہد ، قاری محمود، مولانا محمد اسحاق،مولانا سید قمر ،مفتی داود الحسن امفتی نصر اﷲ خان اور ڈاکٹر امجد علی و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حق پرست پی کے 84کے بانی ڈاکٹر امجد علی نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کیساتھ جمیعت علماء اسلام میں شامل ہو نے کا اعلان کیا جلسے سے مولانا امجد خان اور مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف مشکلات سے دو چار ہیں امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کر یں امریکہ اور بھارت سی پیک سے اس لئے مخالف ہے کہ پاکستان ترقی کے راہ پر گا مزن ہو گا سی پیک سے پاکستان کی معیشت بڑا مضبو ط ہو جائے گاسی پیک اور اسلام کو بدنام کر نے کیلئے امریکہ ایک اور جنگ کی تیاری کر رہے ہیںیہ جنگ طالبان اور داعیش کے درمیان ہو گا جس سے امریکہ فائدہ اُٹھا ئے گا اُنہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس اجھنڈے پر چل رہا ہے اور سی پیک کو ختم کر نا چاہتے ہیں قبائل کو الگ صوبہ دینا چاہئے کیو نکہ جب وہ خیبر پختونخواہ میں ضم ہو گا اس سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑ سکتا ہے کیو نکہ ڈیورنڈ لائن سر حد نہیں بلکہ متناضعہ علاقہ ہے اُنہوں نے کہا کہ میجر امیر پھر نمودار ہوا ہے اور پرانے تنخواہ پر کا م کر رہا ہے سوات کے عوام ہو شیار رہے وہ کہی اور کھیل شروع کر نے والا ہے اُنہوں نے کہا کہ آئندہ دور جمیعت علماء اسلام کا ہو گا اور 2018الیکشن میں پوری ملک میں کلین سویف کر یگا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر