میاں حسین جلال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

میاں حسین جلال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر (تحصیل رپورٹر) شبقدر جے یو آئی کے صوبائی رہنماء اور سابقہ سنیٹر میاں حسین جلالی پر پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے کئے گئے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے علمائے کرام کو تحفظ دیں رحمن گل ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی میڈیا سیل ضلعی چارسدہ کے ممبر رحمن گل نے شبقدر میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں نامعلوم افراد نے گزشتہ روز جے یوآئی کے صوبائی رہنماء اور سابقہ سنیٹر میاں حسین جلالی پر نامعلوم افراد نے پشاور میں حملہ کیا جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ علمائے کرام کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی سزا دیں ۔