چارسدہ میں سود خوروں کی شہری پر تشدد اور قتل کی دھمکی

چارسدہ میں سود خوروں کی شہری پر تشدد اور قتل کی دھمکی

چارسدہ(بیو رورپورٹ)سود خوروں کا شہری پر تشدد اور قتل کرنے کی دھمکی ۔ 6لاکھ روپے کی گاڑی دیکر اب 22لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی اورآئی جی سے نوٹس لینے اور چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق چارسدہ تنگی کے رہائشی اعجاز علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات ماہ پہلے انہوں نے ماصل خان اور ثمین جان سے چھ لاکھ روپے مالیت کی گاڑی خریدی تھی مگر اب وہ 22لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سود ی لین دین پر مکمل پابندی کے باوجود بااثر ملزمان نے ان کو دو بار تشدد کا نشانہ بنایا اور اب قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بااثر افراد کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے وہ خوف کی وجہ سے گھر نہیں جا رہے ہیں کیونکہ بااثر ملزمان نے مجھے قتل کرنے کیلئے ٹارگٹ کلرز لگائے ہیں۔ انہوں نے آئی جی خیبر پختونحوا ، وزیر اعلی پر ویز خٹک سے ایکشن لینے اور چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر