تورڈھیر ،موبائل اینڈ کمپیوٹر شاپ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل لاہورکے شہرتورڈھیرمیں موبائل اینڈکمپیوٹرزکی شاپ میں آتشزدگی، دکان میں پڑی تمام اشیا دکان کی چھت سمیت جل کر خاکستر ہوگئی،مالک دکان کے مطابق 20 لاکھ روپے کانقصان ہوا، واقعہ پیرکی رات ساڑھے دس بجے بنددکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے رونماہوا۔تورڈھیرکے رہائشی مالک دکان فضل وہاب ولد عبدالوہاب نے بتایا ہے کہ اس نے پیرکی رات دکان بندکرکے جونہی گھرچلا گیا تو کچھ دیربعد رات ساڑھے دس بجے اسے موبائل فون پر اطلاع ملی کہ دکان سے بڑازوردار دھواں نکل رہا ہے جونہی میں پہنچا تودکان سے آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے پڑوسیوں کی کافی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو پایانہ جاسکا جبکہ لکڑیوں کی چھت کے باعث چھت بھی جل کر گرگئی اوردیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان راکھ کی ڈھیرمیں تبدیل ہوگئی دکان میں آتشزدگی کی خبر سن کر ناظم سادہ انتظاراوردیگربلدیاتی نمائندے بھی بھروقت موقع پرپہنچ کر امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ پیرکے صبح ناظم محمدکامران نے متعلقہ پٹواری عابدعلی کو جائے سانحہ بلواکرنقصان کاتخمینہ لگایا جنہوں نے رپورٹ آگے پیش کردی متاثرہ دکاندارکے مطابق دکان میں3 عددکمپیوٹرز،2 لیپ ٹاپ،متعدد موبائل فون سیٹ ،یو پی ایس بمعہ 2 ہیوی بیٹریوں کے اوردکان میں پڑے30 ہزار روپے نقدی جل کر خاکستر ہوگئی ہیں اوریوں دکان کی چھت ، الماریوں،کاونٹراور سنٹرڈورکے نقصانات سمیت جملہ نقصان کا تخمینہ تقریباً20 لاکھ روپے بتایا گیا ہے۔