سیکرٹری توانائی کاکوٹوپن بجلی گھر منصوبے میں تاخیرپراظہاربرہمی

سیکرٹری توانائی کاکوٹوپن بجلی گھر منصوبے میں تاخیرپراظہاربرہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرنعیم خان نے ضلع اپر دیرمیں حکومتی وسائل سے صوبے کے دوسرے بڑے توانائی کے زیرتکمیل منصوبے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 40.8 میگاواٹ کے بعض حصوں میں سست روی کی شکایت پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر،ٹھیکہ داراورکنسلٹنٹ کوخبردارکیا کہ صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں پر سست رفتاری اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔منصوبے کی بروقت تکمیل میں تاخیرناقابل برداشت ہے۔ٹھیکہ داراورکنسلٹنٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں معاہدے Agreementکے تحت بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئیر دیر میں 40.8میگاواٹ کے Koto Hydropower Projectکوٹو ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے پراجیکٹ سائٹ کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔سیکرٹری توانائی انجینئرنعیم خان نے منصوبے کے کچھ حصوں پر جاری کام کی سست رفتاری پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتارتیزکرنے اور اسکی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے منصوبے کے ڈیزائن،سینڈ ٹریپ ،وئیر اور ٹنل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹوپن بجلی منصوبہ اہلیان دیر کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہے کیونکہ منصوبے کی تکمیل سے ایک طرف صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی تودوسری جانب ضلع دیرمیں ترقی کے نئے دورکاآغاز ہوگا۔ بعدازاں سیکرٹری توانائی انجینئرنعیم خان نے ضلع صوابی میں18میگاواٹ، پیہورپن بجلی گھر کابھی دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ توانائی کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پیہورکنال سے پانی کے بہاؤکم ہونے کی صورت میں بجلی گھر سے کم بجلی کی پیداوارکے مسئلے کے فوری حل کے لئے ایریگیشن کنال کی کوآرڈینیشن کے ساتھ ESCAPEبناکربجلی کی پیداواربڑھانے کا بندوبست کیا جائے تاکہ تربیلہ پن بجلی گھرکی طرح پوری پیداوارحاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ زیرتکمیل356منی مائیکروہائیڈل سٹیشن(چھوٹے پن بجلی گھروں) کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ توانائی کے تمام چھوٹے بڑے منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈزپہلے ہی رکھے گئے ہیں لہٰذاتاخیرکسی بھی صورت برداشت نہیں ہوگی