مظفرآباد ، پرائیویٹ سکولز، کالجز ایسوسی ایشن انتخابات پروگریسیو پینل کامیاب

مظفرآباد ، پرائیویٹ سکولز، کالجز ایسوسی ایشن انتخابات پروگریسیو پینل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع مظفرآباد کے انتخابات پروگریسیو پینل بلا مقابلہ منتخب ۔ناصر خان قریشی صدر ،اسد احمد رحمانی جنرل سیکرٹری منتخب ۔چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سردار فیاض الحسن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع مظفرآباد کے انتخابات کیلئے دو پینلز مد مقابل تھے ۔پروگریسیو پینل اور فرینڈز پینل ،فرینڈز پینل نے 28اکتوبر کی شام کاغذات واپس لے لیے ۔جس سے پروگریسیو پینل کے تمام امیدواران جن میں ناصر خان قریشی صدر،شبنم طفیل سینئر نائب صدر،وسیم احمد نائب صدر اول بشارت علی اعوان ،نائب صدر دوئم اسد احمد رحمانی جنرل سیکرٹری ،راشد اسلم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،خالد رشید سیکرٹری اطلاعات ،اشفاق احمد عباسی سیکرٹری مالیات،میر رضوان حسین کوآرڈی نیٹر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔،چیف الیکشن کمشنر نے پروگریسیو پینل کے تمام امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تمام عہدیداران آئندہ دو سال کیلئے منتخب قرار دیدیے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر