روڈ سیفٹی پروگرامزا سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی،سیدکلیم امام

روڈ سیفٹی پروگرامزا سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی،سیدکلیم امام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی اہم ترجیحات میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی موثر آگاہی کے ذریعے حادثا ت میں کمی لانا ہے ۔ موٹروے پولیس کے افسران تعلیمی اداروں ،فیکٹریوں، سرکار ی اور نیم سر کاری دفاتراور بسوں اور ٹرکوں کے اڈوں پر جاکر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں جبکہ عوام کی آگہی کیلئے روڈ سیفٹی ورکشاپس، روڈ سیفٹی واکز روڈ سیفٹی سیمینارز اور لیکچرز منعقد کئے جا رہے ہیں۔اسی طرح موٹروے پولیس کے افسران روزانہ کی بنیاد پر ٹال پلازوں پر روڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں ۔ ان اقدمات سے نہ صرف حادثات میں کمی آرہی ہے بلکہ شہریوں میں روڈ ڈسپلن اور ان کے رویوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ ہائی ویز پر موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال اور افادیت کے بارے میں خصوصی آگہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ روڈ سیفٹی پروگرامز اوربہترین حکمت عملی کے ذریعے موٹروے پولیس نے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لائی ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے نسبت رواں سال موٹرویز اور ہائی ویز پر حادثات کی شرح میں نمایا ں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ اعداد شمار کے مطا بق سال 2015میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹوٹل 443مہلک حادثات جبکہ 584غیر مہلک حادثات رونما ہوئے ،سال 2016میں 347مہلک حادثات جبکہ 152غیر مہلک حادثات رونما ہوئے جبکہ رواں سال اب تک 172مہلک حادثات اور 152غیر مہلک حادثات رونما ہوئے ۔ اسی طرح سال 2015میں ٹوٹل 1027ٹریفک حادثات میں 650افراد جاں بحق ہوئے ،سال 2016میں یہ شرح کم ہو کر ٹوٹل 758ٹریفک حادثات میں 545افراد جاں بحق ہوئے اور رواں سال حادثات کی شرح مزید کم ہو کر اب تک324 ٹریفک حادثا ت میں 301افراد جاں بحق ہوئے ۔اسطرح ہائی ویز پر ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سال 2015میں 134موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوئے جس میں 65افراد جاں بحق ہوئے ، سال2016میں یہ شرح مزید کم ہوکر 82موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوئے جس میں 34افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال اب تک صرف 40موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوئے جس میں 05افراد جاں بحق ہوئے ۔حادثات کی شرح میں یہ نمایاں کمی موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی پروگرامز اوربہترین حکمت عملی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر