شاہد یوسف کی گرفتاری بھارت کی بزدلی ہے،شیخ عقیل الرحمن

شاہد یوسف کی گرفتاری بھارت کی بزدلی ہے،شیخ عقیل الرحمن

مظفرآباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین کے فرزند شاہد یوسف کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔یہ بھارت کی بزدلی کا ثبوت ہے اور سید صلاح الدین پر دباؤ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے جو کہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو جہاد سے روک سکے گا ۔سید صلاح الدین پر دبا ؤ ڈالنا اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان اور آزادکشمیر اس پر سخت احتجاج کرے ۔اگر بھارت سرکار یہ سمجھتی ہے کہ اس طر ح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادکی کشمیر کو روکا جا سکتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے ۔کشمیری تمام تر جبرواستبداد کے باوجود آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ماضی کی طرح یہ ہتھکنڈے بھی بھارت کی جانب سے ناکام ہوں گے ۔اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہد یوسف سمیت جتنے بھی بے گناہ کشمیری پابند سلاسل بھارت نے کررکھے ہیں ان کو رہا کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر