ختم نبوت ؐ کیلئے پوری مسلمان قوم متحد ہے،حافظ مزمل مشتاق رضوی
دولتالہ(نامہ نگار ) ختم نبوت ﷺ کے لیے پوری مسلمان قوم متحد ہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اسلامی تعلیمات سے متصادم کوئی بھی بات کسی صورت آئیں کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جماعت اہلسنت دولتالہ کے رہنما حافظ مزمل مشتاق رضوی نے دولتالہ میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،مرکزی سنی علما کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی مملکت خدادا پاکستان کا ہر محب وطن شہیر آئین کا احترام کرتا ہے ضروری ہے کہ آئین کو اسلامی تعلیمات کا آئینہ دار بنایا جائے تحفظ ختم نبوت ﷺ کے ضمن میں سیاسی بنیادوں پر بیان بازی کے بجائے حقائق کو مد نظر رکھا جائے اور اسلام کو مروجہ سیاست میں زیر بحث لا کر نا دانستہ طور پر مذزہبی شعائر اور اعتقادات کی تضحیک سے قطعی اجتناب کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کے ساتھ اظہار یک جہنتی اور انہیں تسلیم کروانے کے لیے دولتالہ تا دولتالہ موڑ ریلی نکالی جائے گی