اولیاء کے آستانے رشدو ہدایت کی درسگائیں ہیں ، پیر خام حسین

اولیاء کے آستانے رشدو ہدایت کی درسگائیں ہیں ، پیر خام حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) ملک کی نامور روحانی شخصیت حضرت پیر سید میراں عظمت حسین شاہ سرکار کے سالانہ عرس کی 5روزہ تقریبات محلہ راجہ سلطان راولپنڈی میں شروع ہو گئیں سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سائیں خادم حسین نے مزار شریف کو غسل دیکر عرس کی تقریبات کا آغاز کیایکم نومبر کو معروف ثناء خواں پوٹھوہاری بیت جبکہ2نومبر کو نامور قوال عزیزمیاں مرحوم کے صاحبزادے تبریز عزیز میاں قوالی پیش کرینگے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سائیں خادم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے آستانے رشدو ہدایت کی عظیم درسگائیں ہیں جہاں سے قرآن و سنت کا درس دیا جا تا ہے امت مسلمہ کی تباہی و بربادی کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے ہمیں تمام مصائب سے نجات حاصل کرنے کے لیے مرکز مدینہ سے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا مریدین نماز کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تقریب سے آواز خلق آرگنائزیشن کے صدر و کونسلر رانا محمد عباس ، سماجی شخصیت چوہدری باغ علی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید جاوید حسین شاہ،حاجی راجہ محمد شریف ،مختار احمد کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا اور دربار پر چارد چڑھائی ۔