ویڈیو لنک پر مقدمے کی سماعت، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کامنفرداعزاز حاصل

ویڈیو لنک پر مقدمے کی سماعت، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کامنفرداعزاز حاصل

جہلم(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ویڈیو لنک کے زریعے مقدمے کی سماعت کرکے منفر دا عزاز حاصل کر لیا، ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پابند سلاسل ملزم کو ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کی عدالت میں موجود جج کے ساتھ آن لائن ویڈیو لنک کے زریعے سماعت کی گئی ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے فرض شناس ، محب وطن جیل سپرٹنڈنٹ فرخ سلطان کی کاوش و کوشش سے گزشتہ روز ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے رہائشی ملزم کے کیس کا ٹرائل گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جہلم اور تلہ گنگ کی عدالت میں موجود معزز جج کے ساتھ آن لائن ویڈیو لنک سے سماعت کا انعقاد کیا گیا، اس دوران ملزم کے وکیل اور تلہ گنگ عدالت میں موجود معزز جج صاحب کے درمیان کیس بارے تفصیلی گفت و شنید ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے محب وطن جیل سپرٹنڈنٹ فرخ سلطان نے بتایا کہ تجرباتی طور پر کیس کی سماعت کی گئی ہے کیونکہ اس سے قبل ملزمان کو سینکڑوں کلو میٹر دور لیجانے اور لانے میں حکومت کو ہزاروں لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں جبکہ بعض اوقات خطرناک قیدی فرار ہوجاتے ہیں ، اور بعض اوقات مخالفین اپنا بدلہ لینے کے لئے فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے، ویڈیو لنک کے زریعے ہونے والی سماعت سے ان خدشات کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کو دوسرے اضلاع کی عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوتا تھا اس تجربے سے وقت اور پیسے کی بچت ممکن ہوئی ہے اور عدالتی امور احسن طریقے سے سرانجام پائے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر