دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے،تیمور علی خان

دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے،تیمور علی خان

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے پیر کے روز بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے اور کم وسائل اور نادار لوگوں کو کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان کے دکھ کم کرنے والوں جوجنت کی بشارت دے دی گئی ہے۔ وہ دارارقم سکول بھون میں فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری تیمور علی خان نے مزید کہا کہ خدا ایسے مخیر حضرات کی توفیقات میں اضافہ کرے جو اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کو دکھوں کو کم کرنے والے قیامت کے روز راہ نجات پائیں گے۔انہوں نے تمام مخیر حضرات سے استدعا کی کہ وہ اللہ کی طرف سے دی گئی اپنی کمائی میں سے مفلس، نادار اور کم وسائل والے لوگوں کے سر پر دست شفقت رکھیں اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں یہی آخرت میں نجات کا رستہ ہے۔ فری میڈیکل کیمپ میں 400سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر