پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے58ماہرنفسیات بھرتی کرنیکی منظوری

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے58ماہرنفسیات بھرتی کرنیکی منظوری

جہلم(نامہ نگار)جیلوں میں بند50 ہزار قیدیوں کو جرائم سے نکالنے کے لئے 58 ماہرنفسیات بھرتی کرنے کی منظوری دیدی، ڈسٹرکٹ جیل جہلم سمیت پنجاب بھر کی سنٹرل جیلوں میں بند خواتین ، بچوں اور دیگر خطرناک قیدیوں کو جرائم کی دنیاء سے نکال کر مفید شہری بنانے کے لئے ماہر نفسیات بھرتی کئے جارہے ہیں ، جیلوں میں ڈائریکٹر ماہر نفسیات خاتون ہونگی ، اسکے ماتحت 30 سینئر اور 28 جونیئر ماہر نفسیات بھرتی کئے جا رہے ہیں ، محکمہ جیل خانہ جات نے ان ماہر نفسیات کے سروس رولز بھی بنا لئے ہیں ، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زریعے کی جائینگی، سنٹرل جیل میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیل میں ایک ماہر نفسیات تعینات ہوگا۔ جیل ذرائع کے مطابق جیلوں میں خواتین اور بچوں کے لئے علیحدہ کلاسز ہونگی تاکہ بچے رہائی کے بعد جرائم کی دنیاء سے دور رہیں ، جیل زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات نے جیلوں کے لئے 80 ماہر نفسیات مانگے تھے ، اس وقت پنجاب کی 40 جیلوں میں صرف 2 ماہر نفسیات موجود ہیں ان میں ایک ماہر نفسیات ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال میں تعینات ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر